2 اکتوبر 2011 - 20:30

سعودی عرب میں قطیف کے خطیب جمعہ نے سٹی کونسل الیکشن میں عوام کی مشارکت نہ کرنا لوگوں کے درمیان عدم اطمینان کی نشاندہی ہے ۔

ابنا: سعودی عرب میں قطیف کے خطیب جمعہ حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے اس شہر کے امام رضا (ع) مسجد میں اس ملک میں سٹی کونسل الیکشن کے منعقد ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس انتخابات میں کامیاب ہوئے تمام امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ قوم کی طرف سے اس انتخاب کی بائیکاٹ کی خبر سربراہوں تک پہونچے ۔

انہوں نے وضاحت کی : شایع ہوئی رپورٹ کے مطابق اس انتخابات مین بہت سارے لوگوں نے شرکت کرنے سے پرھیز کیا ہے اور اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے اھل افراد میں سے صرف ۱۰ فی صد لوگوں نے ہی انتخابات میں حصہ لیا ہے ۔

حجت الاسلام صفار نے وضاحت کی، اس انتخابات میں عوام کی کم مشارکت اس ملک میں بہت سارے مسائل پائے جانے کی خبر دے رہی ہے اور شہریوں کی طرف سے انتخابات کا بائیکاٹ سربراہوں تک یہ پیغام پہوچانا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی، سربراہوں کو چاہیئے کہ عوام کی طرف سے بھیجی گئی اس پیغام سے اچھی طرح سبق حاصل کریں اور قوم کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔

شیخ حسن صفار نے ثقافتی منصوبوں کے لیے فنڈنگ نہ ہونے پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : سعودی عرب میں ثقافتی، دینی و سماجی منصوبہ پر بہت ہی مختصر رقم معین کی جاتی ہے اور مساجد و دینی و ثقافتی و سماجی ادارہ کی تعمیر کا امکان نہی ہے ۔...........

/169